Kalma kise kahte hain|| kalma ki kitni Qisme hain|| کلمہ اور اس کی اقسام||Class 10th 12th and All

Kalma kise kahte hain|| kalma ki kitni Qisme hain|| کلمہ اور اس کی اقسام||Class 10th 12th and All

Kalma kise kahte hain|| kalma ki kitni Qisme hain|| کلمہ اور اس کی اقسام||Class 10th 12th and All

 کلمہ کی اقسام
No. Table of contents 
1. اسم فعل حرف
2. فعل
3. حرف 
4. سوال

     اسم فعل حرف

اسم کے لغوی معنی نام کے ہیں ۔ اسم وہ کلمہ ہے جو اکیلا اپنے معنے دیتا ہے مگر اس میں وقت کا شمار نہیں ہوتا ، آدمیوں اور چیزوں کے ناموں مثلاً محمود ، رفیق ، آصف ، اونٹ اور گائے وغیرہ کو دیکھیں تو ان کے معنوں میں وقت بالکل نہیں پایا جاتا ۔ اسی طرح وہ الفاظ جن سے انسان اور غیر انسان کے افعال اور حرکات بیان کیے جائیں اسم کہلاتے ہیں جیسے چلنا ، اٹھنا ۔ چہچہانا ، گھومنا ، پھرنا، بولنا وغیرہ ۔ 


فعل : وہ کلمہ ہے جو اکیلا اپنے معنی دیتا ہے اور اس میں کسی کام کا ہونا ایک زمانے کے ساتھ پایا جاتا ہے فعل کہلاتا ہے ۔ اسم اور فعل میں اتنا فرق ہے کہ اس میں وقت نہیں ہوتا اور فعل میں وقت کا ہونا ضروری ہے جب ہم صرف "لانا" کہتے ہیں تو اس میں کسی وقت کا تعیّن نہیں ہوتا ۔ اس لیے یہ اسم ہے لیکن جب لایا " یا لاتا ہے " یا " لا ئے گا " کہتے ہیں تو وقت لازم ہوجاتا ہے ۔

حرف : یہ وہ کلمہ ہے جو اکیلا کچھ معنی نہیں دیتا بلکہ دوسرے لفظوں کے ساتھ مل کر معنی دیتا ہے ۔ حرف الفاظ میں ربط و تعلق کے لیے آتا ہے یعنی یہ کلمہ دو اسموں کو یا اسم اور فعل کو آپس میں ملاتا ہے ۔ مثلا : ۔ حامد مسجد میں نماز پڑھتا ہے، قرآن شریف خدا کی کتاب ہے ۔

یہ دونوں جملے بامعنی ہیں ، پہلے جملے میں سے حرف پر اور دوسرے میں سے حرف کو نکال دینے کے بعد یہ جملے کچھ اس طرح پڑھے بجائیں گے ؟ حامد مسجد نماز پڑھتا ۔ قرآن شریف خدا کتاب ۔ ان نامکمل جملوں سے وضاحت ہوگئی کہ حروف کی عدم موجودگی جملوں کو بے معنی بنا دیتی ہے ۔


یاد دہانی کے لیے ان سوالوں کے جواب دیں ۔۔

۱۔ علم ہجا کی تعریف کیجئے ؟۲

۔ علم صرف کی تعریف واضح الفاظ میں کیجئے ؟

۳۔ لفظ کسے کہتے ہیں? اُس کی اقسام بیان کریں ؟

۴ ۔ لفظ موضوع کی اقسام بیان کریں اور وضاحت کے لیے مثالیں دیں؟

۵۔ کلمہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ ہر ایک کی تعریف کریں؟

۶۔ لفظ مہمل کی تعریف کریں اور پانچ مثالیں دیں؟

کوئی سے پانچ جُملے تحریر کریں ، جن میں اسم ، فعل ، حرف کا استعمال ہو ۔ پھر ان جملوں میں سے اسم ، فعل اور حرف علحیدہ علحیدہ چن لیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post